• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنی صدارت پر پانی پھیر دیا، کاروبار کو نقصان ہوگا

نیویارک(اے ایف پی) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محنت کرکے ایک بزنس ایمپائر کھڑی کی مگر چار سالہ دور صدارت کے دوران ان کی طرز حکومت اور کیپیٹل ہلز پر حملے کے باعث انہوں نے اپنے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔

 صدارت کے بعد ان کے کاروبار کو نقصان ہوگا، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کئی کمپنیاں ٹرمپ کے کاروبار سے علیحدہ ہورہی ہیں جبکہ کئی اداروں نے کیپٹل ہلز پر حملے کے باعث تیور بدل لئے ہیں۔

ان میں سگنیچر بنک بھی شامل ہے جس میں ٹرمپ کے ذاتی اکاؤنٹ ہیں۔کیپٹل ہلز حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین