• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو آج سکھر میں مصروف ترین دن گزاریں گے

سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج بتاریخ 18 جنوری کو سکھر پہنچیں گے اور مصروف ترین دن گزاریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکھر آمد پر نیو لیبر سٹی، سائٹ ایریا، سکھر میں مزدوروں کے درمیان ایک ہزار 24 فلیٹس کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری غلام محمد مہر میڈیکل کالج، سول اسپتال سکھر سے متصل چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر لیبر سعید غنی، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ، سید فرخ شاہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود ہوں گے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید احمد شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے، پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورہ سکھر کے دوران آج 18 جنوری کو متوقع طور پر پیپلزپارٹی کے مرکزی اسیر رہنماء سید خورشید احمد شاہ سے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین