• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت سے بہتری کی توقع خام خیالی ہے،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا اب بھی ان کا راج ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے بہتری کی توقع خام خیالی ، عوام اب وزیراعظم کے وعدوں اور دعوئوں پر ایک لمحے کیلئے بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ کیا مختلف سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹر کی ٹیم سے مستعار لئے گئے وزراءسے بہتری کی امید کی جاسکتی ہے؟ حکومت اسی دن ناکام ہو گئی تھی جس روز گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اس میں وزیر اور مشیر بن گئے۔
تازہ ترین