کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی طور پر ترکی جانے کی خواہش رکھنے والا ساہیوال کا نوجوان پیسے ختم ہونے پر سریاب تھانے پہنچ گیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان مینار احمدسریاب تھانے آیا اور بتایاکہ وہ ساہیوال کا رہائشی ہے دوست اسے یہ کہہ کر کوئٹہ لے کر آئے تھے کہ ایجنٹ کے ذریعے ترکی جائیں گئے جہاں روزگار ملے گا‘ ایجنٹ ہمیں ایران کے راستے بیرون ملک لے جائے گا جس کیلئے بھاری رقم کی ضرورت ہے میں اپنے گھر اور رشتے داروں کے زیوارت اور رقم لے کر ان کے ساتھ کوئٹہ آگیا تاہم کئی روز سے یہاں مقیم ہوں ‘زیورات بیچ دیئے جبکہ رقم بھی ختم ہو گئی وہ دوست بھی ساتھ چھوڑ گئے ۔مجھے میر ے گھر پہنچایا جائے۔ پولیس نے نوجوان کے ورثا ءسے رابطہ کر کے انہیں کوئٹہ آنے کو کہا ہے ۔