• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کی جیت کی توثیق پر نائب صدر کو قتل کی دھمکیاں

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کرنے پر موجودہ نائب صدر مائیک پینس کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہزاروں سیکورٹی اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ویک اینڈ پر واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر اہم شہروں میں کسی قسم کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مشی گن، ورجینیا، وسکونسن، پینسلوینیا اور واشنگٹن سمیت درجن سے زائد ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے مسلح حملوں کی وارننگ دے رکھی ہے۔

تازہ ترین