• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ہوٹل میں موجود ایک جانب چلتے ہوئے جا رہے ہیں، فلک شبیر کی ویڈیو یک بیک گراؤنڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے ۔

فلک شبید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ری مکس کیا ہوا پرانا گانا ’جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادو گر‘ سنا جا سکتا ہے جو کہ ٹک ٹاک ویڈیو کو مزید خوبصورت اور دلچسپ بنا رہا ہے۔

فلک شبیر کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر اور اُن کی اہلیہ اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جنہیں خوب پسند کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین