• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں درآمد کی جانے والی اشیا کی تفصیلات سامنے آگئی

رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران درآمد کی جانیوالی اشیا کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک پاکستان نے 46 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 1لاکھ 30 ہزار میڑک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 35 ارب 80 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 97 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، یعنی سالانہ بنیاد پر 31 فیصد سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان نے 42 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2020-21 کے 6 ماہ کے دوران 7 ارب 94 کروڑ روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر رواں سال جولائی سے دسمبر تک 163فیصد زائد مالیت کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 3 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 14 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 24 لاکھ 89 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی جا چکی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمد کی جاچکی ہے۔

رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 5 لاکھ 68 ہزار 200 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی جاچکی ہیں، رواں سال 6 ماہ کے دوران 47 ارب روپے کی دالیں درآمد کی جاچکی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 22 فیصد زائد کی دالیں درآمد کی جا چکی۔

رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران ایک کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے جاچکے۔

گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے مقابلے میں 59 فیصد زائد موبائل درآمد کئے گئے۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے کی مالیت کا 72 کلو سونا درآمد کیا گیا۔

رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 6 کھرب93 کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی، گزشہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں0اعشاریہ01 فیصد کم مشینری درآمد کی گئی۔

تازہ ترین