• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی نے ویب سیریز ’’ٹانڈو‘‘ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے بولی وڈ اداکارسیف علی خان کی ویب سیریز’’ٹانڈو‘‘ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ سیف ایمیزون پرنشرکی جانے والی اس سیریز میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔بھارتی اخبارکے مطابق معاملے کا آغاز ویب سیریزمیں دکھائے جانے والے ایک سین سے ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلی قسط کے 17ویں منٹ میں ہندو دیوتا شیوا کا روپ دھارنے والا اداکارمحمد زیشان ایوب نازیبا الفاظ بولتاہے جس سے ہندوشدید اشتعال میں ہیں اور ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئےہیں ،اسی طرح سے پہلی قسط کے 22ویں منٹ میں ذات پات کے معاملے پربھی ہندووں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی رہنماوں نے مذہبی جذبات کو بھڑکانے پرتاندوپرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جےپی کے قانون دان رام کدم نےاپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے ویب سیریزکیخلاف شکایت درج کروا دی ہے۔رام کدم نے ایف آئی آرکی کاپی شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ویب سیریزکیخلاف گھٹکوپر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کروادی ہے۔ پروڈیوسر، ڈائریکٹر، رائٹر، ایکٹرزاورایمیزون کو جلد نوٹس جاری کردیےجائیں گے”۔ایک اورٹویٹ میں بی جے پی رہنما نے ایمیزون کی تمام پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ایمیزون کی جانب سے تاحال معافی نہیں مانگی گئی۔ایف آئی آر سے قبل رام کدم نے سیف علی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ایک بار پھر ایک ایسے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین