• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن مثبت اور امید پر مبنی ویژن پیش کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی نامزد کردہ وائٹ ہاؤس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بائیڈن حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں مثبت اور اُمید پر مبنی ویژن پیش کریں گے۔اُن کے بقول جو بائیڈن سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے میں پنپنے والی نفرت اور تفریق کو بھی ختم کرنے پر زور دیں گے۔جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے لیے نامزد کردہ ڈائریکٹر کمیونی کیشن کیٹ بیڈنگفیلڈ نے اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ʼاے بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کی نئی قیادت ایسے راستے کا تعین کرے گی جو حقیقی طور پر ہم سب کو مل کر کام کرنے پر زور دیتا ہے۔اُن کا کہنا تھا "میرا خیال ہے کہ امریکی عوام بھی ایسا ہی چاہتی ہے۔ وہ ایک ایسی حکومت چاہتی ہے جس کی توجہ عوام کے لیے اچھا کرنے کی جانب مبذول ہو اور جو اُن کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے۔

تازہ ترین