• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف راجہ ظفر الحق کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سیاسی قیدیوں کی رہائی یاسین ملک آسیہ اندرابی سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی۔ راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کی جس میں کہاگیاہے کہ سینیٹ آف پاکستان بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے وہ 25 سال سے قید میں ہیں ان کا قصور یہ ہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف بولتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کریں اور یاسین ملک آسیہ اندرابی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ قرارداد ایوان بالا میں متفقہ طور پر منظور کر لی۔

تازہ ترین