آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمرکوٹ ضمنی انتخابات، ارباب رحیم کو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست

عمر کوٹ(ٹی وی رپورٹ/نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ نے"55904" ووٹ لیکر میدان مارلیا ۔سابق وزیراعلی سندھ جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم "30921"ووٹ لےسکے ،عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

غیر حتمی نتائج کےمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کو ناقاقبل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔ 

دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔128 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اےکےارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید