اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 48 گھنٹے میں معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کے باوجود پمز ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج ختم نہ کیا مطاہرین ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں،احتجاج میں عطاء الرحمٰن، سراج الحق،بہرہ مند تنگی نے بھی شرکت کی،ریلی کو روکنے کے لیئے خاردار تاریں لگا کر تمام راستے بند کر دیئے گئے، ڈی چوک میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی، احتجاج سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑی بھی موجود ہیں۔