کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و بلوچستان ترقی کر رہے ہیں پی ڈی ایم کا حکومت گرانا دیوانے کا خواب ہے، بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کا سہرا سیکورٹی فورسز اور عوام کے سر جاتا ہے جنکی قربانیوں کی بدولت آج صوبہ پر امن ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عہد کیا ہے ڈھائی سالو ں میں حکومت نے ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں وفاق نے پہلی بار بلوچستان کے لئے بجٹ میں 88ارب کی ایلوکیشن کی ہے جبکہ صوبے میں سی پیک کے تحت سڑکوں کی تعمیر، سائوتھ بلوچستان پیکج کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی سمیت دیگر کئی منصوبے پر کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے خوشحال بلوچستان معروض وجود میں آئیگاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے میں بیرونی دشمن ملوث ہے جسے یہاں کی ترقی ایک آنکھ نہیں بہا رہی لیکن دشمن سن لے کہ بلوچستان میں امن کے لئے بہادر سیکورٹی فورسز اور عوام نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیںاورآئندہ بھی دیتے رہیں گے سیکورٹی فورسز ماضی کی طرح اس بار بھی دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی ۔