کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے پیر کو ڈسٹرکٹ زکوۃٰ چیئرمین کوئٹہ زین العابدین نے ملاقات کی ، اس موقع پر قلعہ عبداللہ کے چیئرمین ملک نادر خان اچکزئی ، کچھی بولان کے چیئرمین حاجی منگے خان ، موسیٰ خیل کے چیئرمین احسان اللہ موسیٰ خیل بھی موجود تھے ۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے نومنتخب چیئرمین زین العابدین خلجی اور دیگر چیئرمینوں کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔