وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی، عوام دو چہروں والے ان سیاستدانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کیے۔