• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم سانحۂ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ قوم نہیں بھولی جب مسلم لیگ نون کی حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پرامن احتجاج پر تشدد کیا تھا۔


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین