• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 11 ہزار 55 ہو گئیں


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 800 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 243 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 513 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 485 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 36 ہزار 530 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 813 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار 316 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 460 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار 825 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 791 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 177 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 457 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 622 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 190 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 654 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 243 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین