• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

سابق چیف سلیکٹر پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں 1 ہفتے سے آئسولیشن میں ہوں۔

اقبال قاسم نے یہ بھی بتایا کہ دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک دو روز میں کرواؤں گا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹرنے اپنے چاہنے والوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 521 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 540 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہو چکی ہے۔


24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 73 لاکھ 68 ہزار 622 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 701 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 73 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین