• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 778 مریضوں کی تشخیص، 17 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11208 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 778 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران کورونا سے 17مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3830 ہوگئی ہے، اور اب تک سندھ میں 598871 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ جس کے بعد اب تک 237308 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 870 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد215101 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت18377 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17407 گھروں پر، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 958 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 869 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 88 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ 778 نئے کیسز میں سے597 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 290، ضلع جنوبی 195، ضلع وسطی 68، ضلع کورنگی 17، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی میں 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد41، میرپور خاص 20، جیکب آباد 12، شہید بینظیرآباد اور دادو 7 - 7، سانگھڑ 6، سکھر اور جامشورو 5 - 5، بدین 4، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ اور گھوٹکی میں 3 - 3، کشمور، شکارپور اور سجاول میں 2 - 2 اور لاڑکانہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین