• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، پرائمری پاس فراڈیوں کا گروہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے پرائمری پاس فراڈیوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کے ارکان ملکی و غیرملکی بینکوں کے فراڈ میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کیا ہے، یہ گروہ متعدد وارداتیں کرچکا ہے۔


گرفتار افراد کا تعلق حافظ آباد سے ہے، ملزمان غیرملکی بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو وائبر، واٹس ایپ اور ایمو پر کال کر کے فراڈ کرتے تھے۔

ان گرفتار ملزمان میں پرویز، بلال اور اقبال شامل ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان میں گروہ کا سرغنہ دلاور اور عمران شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان اور سنگاپور میں فنانشل کرائم کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین