• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب کو بی آر ٹی، آٹا اسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ کل سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف ریفرنس داخل ہوا۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا راولپنڈی میں احتساب، یہ ماجرا کیا ہے؟

تازہ ترین