• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے کوئی غیر ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہیں کی، احسن اقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےمارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کوئی غیر ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہیں کی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ ایم کیو ایم نےاپنے مفادات کی خاطرایک بارپھراپنی وزارت پرکراچی کی قربانی دی،تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو ہم نے تمام ریکارڈ مہیا کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے باہر صرف ایک علامتی احتجاج ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کو جلد حل کیاجائے اورہمیں امید ہے کہ نیا الیکشن کمیشن غیر جانبداری اورشفاف طریقے سے اس کیس کافیصلہ کرے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ان کے اپنے بانی رکن نے تمام حقائق و شواہد پیش کردیئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کی تصدیق کے بعد کہ کئی اکاؤنٹس میں باہر سے پیسہ آرہاتھا توجن کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے ڈکلیئرنہیں کیاتو اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ فوری طورپر ہو۔ احسن اقبا ل نے کہاکہ اس میں ایک بات جو تشویش کی ہے یہ کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ میں ایسی لابیز نے بھی فنڈنگ کی ہے جن کاتعلق اسرائیل یابھارت کی لابی سے ہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کوئی غیر ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہیں کی اور ہم نے اپنے تما م بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کی ہوئی ہیں،نہ کوئی خفیہ اکاؤنٹس ہیں۔جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کراچی میں صفائی کے حوالے سے پہلے اپنی ذمہ داری پورے کرے پھر عوام سے امید رکھے۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں ٹن کچرا نالوں میں پڑا ہواہے اس کوٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام نہیں کیا جارہا یہ ساری ذمہ داری صوبائی حکومت پیپلزپارٹی کی ہے۔

تازہ ترین