پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود لالا زا ر کالونی میں ایک شخص نے 2 بچوں کو زیاد تی کا نشانہ بنایا ۔نواب خان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 6 سالہ بیٹا گھر کے سامنے کھیل رہاتھا کہ اس دورا ن اس کے پڑوسی عمر سعاد نے اسے موبائل دیا اور گیم کے بہانے اسے اپنے گھر لے گیا اور زیا دتی کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران اکبر خان نے بھی پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے 7سالہ بیٹے س کے ساتھ بھی زیا دتی کی ہے۔