• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون آبزرویٹری منصوبہ، سائنس فائونڈیشن، محکمہ موسمیات حکام کا اجلاس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر شاہد بیگ کی سربراہی میں وفد نے پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور محکمہ موسمیات کے حکام سے مون آبزرویٹری منصوبہ کی تنصیب کے حوالے سے بات چیت کی۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام چیف میٹرالوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر عظمت سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ پی ایس ایف حکام کے مطابق مون آبزرویٹری منصوبہ محکمہ موسمیات کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے گا، اس منصوبہ کیلئے فنڈنگ سائنس فائونڈیشن کرے گی جبکہ اس کی تنصیب محکمہ موسمیات کرے گا،منصوبہ تیار کر لیا گیاہے ، اس کی منظوری وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی دینگے۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات کے حکام سے دوبارہ اس منصوبے کے حوالے سے میٹنگ ہو گی۔
تازہ ترین