• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی پاکستان کے شہروں کی دیوانی ہوگئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔

اسرا کی جانب سے شیئر کی گئی اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ ’سٹی آف فلاورز‘ یعنی کہ پھولوں کا شہر لکھا۔

خیال رہے کہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔


پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم اس حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے پاکستان آئیں گی یا نہیں۔

تازہ ترین