• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا خان نے شادی کے دو ماہ مکمل ہونے پر مفتی انس کو کیا تحفہ دیا؟

سابقہ بھارتی اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی سید انس کو شادی کے دو ماہ مکمل ہونے پر ایک خوبصورت تحفہ دیا۔ 

واضح رہے کہ دینِ اسلام کی خاطر ثنا خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، جبکہ اس کے بعد وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

دونوں کی شادی کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور اس سنگ میل کو یادگار بنانے کے لیے ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی سید انس کو ایک موبائل فون تحفے میں دیا۔ 


فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے شوہر موبائل فون کی پیکنگ کھول رہے ہیں۔ 

اپنی اس ویڈیو میں ثنا خان نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ، آج ہماری شادی کو دو ماہ مکمل ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان نے ایک نئے ماڈل کا اسمارٹ فون اپنے شوہر کو تحفے میں دیا۔

واضح رہے کہ ثنا خان انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور وہ مفتی سید انس کے ساتھ گزارے اپنے لمحات کو بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین