• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف ڈاکوؤں کا دباؤ برداشت نہ کرسکے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ڈاکوؤں کا دباؤ برداشت نہیں کرسکے اور ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے مولا خان سرائے میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ پرویز مشرف نے ان ڈاکوؤں کو دو بار این آر او دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ 35 سال تک ملک کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی شکلیں اور انہیں اکٹھا ہوتا دیکھ کر اندازہ لگالینا چاہیے کہ انقلاب آنا شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ انتہائی طاقتور حکمران ہونے کے باوجود جنرل (ر) پرویز مشرف نے ڈاکوؤں کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرتے، کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ ہم سے لوگ ریاست مدینہ سے متعلق پوچھتے ہیں، ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین