• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ڈکٹیٹرز ادوار کی کرپشن کے بھی ریکارڈ توڑ دیے، شازیہ مری

مرکزی سیکیرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈکٹیٹرز کے دور میں ہوئی کرپشن کے بھی ریکارڈ توڑ دیے۔ 

وزیراعظم عمران کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان نے ملک کے سارے چور اکٹھے کر لیے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ زیرِتربیت وزیراعظم کی عوام کے سامنے ڈرامے بازیاں آشکار ہوچکیں۔

تازہ ترین