آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل 3 ملزمان کو سزائے موت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت ملیر نے غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3ملزمان نادر علی، محمد یعقوب اور محمد زمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا ، عدالت نے مجرمان کو فی کس 10لاکھ روپے مقتول کے قانونی ورثا کو دینے کا بھی حکم دیا ہے ۔ گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے زوہیب کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا، قتل کی واردات 9جنوری کو ملیر میمن گوٹھ میں ہوئی تھی ۔ ملزمان نے زوہیب کو ملزم کی بہن کو گھر سے بھگانے کا الزام لگا کر قتل کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید