• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بلگیچ کے پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ ہونے کی خبریں زیرگردش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اداکار حال ہی میں پاکستان آئے تھے اور اب رپورٹس ہیں کہ ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگیچ بھی شاید اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر رپورٹس زیرِ گردش ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ ہوں گی۔اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا ʼپھولوں کا شہر۔ان کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا ʼپھولوں کا شہر۔جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ پشاور میں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اسرا بلگچ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی۔ تاہم انہوں نے بعدازاں اس حوالے سے مزید کوئی بیان نہیں دیا تھا۔اور اب ان کی جانب سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کرنے پر پاکستانی صارفین کافی خوش ہیں۔ زینیا سید نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے شہر پشاور میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ٍاسد خان نامی صارف نے لکھا کہ اس وقت خوشی ہوتی ہے جب دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک آپ کے کالج کی تعریف کرے۔رابعہ خان نامی صارف نے لکھا کہ ʼآپ یہاں پشاور میں ہیں۔میڈی نے نامی صارف نے لکھا کہ حلیمہ سلطان پشاور میں گھوم رہی ہیں۔

تازہ ترین