کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا آئندہ انتخاب24 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔ خالد محمود چوہدری اور جہانگیر ریاض صدر کیلئے امیدوار ہیں۔ جہانگیر ریاض پاکستان کے نیشنل نہیں ہیں، اس لیے خالد محمود چوہدری ایک بار پھر بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن کے دوسرے دھڑے کے سیکرٹری اکرم خان نے انتخابات کو غیرقانونی قرار ددیا ہے۔