• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹے بھی ہوجائیں تو میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے، شہباز

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نیب کے 2گواہوں کے بیانات پر جرح کیلئے وکلاء کو طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا یہ الٹے بھی ہو جائیں تو میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ عدالت نے شہباز فیملی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس دئیے کہ مجھ سے بے شک 25سال کی تاریخ لے لیکن بھاری آپ پر ہی پڑیگا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔ جیل حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا اور روسٹرم پر حاضری لگوائی گئی۔شہباز فیملی کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ طبیعت کی ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔دوران سماعت جج جواد الحسن نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ میاں صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا ۔

تازہ ترین