• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ پر فوجی عدالت کی کارروائی کے خلاف نیب برانچ کا جواب جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گینگسٹر عزیر بلوچ پر فوجی عدالت کی کارروائی کے خلاف درخواست پر جیگ برانچ کے جواب جمع کرانے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں گینگسٹر عزیر بلوچ کی فوجی عدالت کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جیگ( جج ایڈوکیٹ جنرل) برانچ نے فوجی عدالت کی کارروائی سے متعلق تفصیلات جمع کرادی۔ جواب میں کہا گیا کہ مجرم عزیر بلوچ کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت جاسوسی کا مقدمہ چلایا گیا۔ فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عزیر بلوچ کو 12 سال قید کی سزا سنائی۔ مجرم نے دفاعی اداروں کیخلاف جاسوسی کا خود اعتراف کیا۔ مجرم نے ملکی سالمیت کیخلاف سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔ جواب میں کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کے تحت عدالتی کارروائی تفصیلات شیئر کرنے کے پابند نہیں۔

تازہ ترین