پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح ہوگئی، جس کے بعد یہ دونوں رہنماء جلسہ گاہ میں شانہ بشانہ موجود ہیں، اور آپس میں گفتگو کرتے بھی نظرآئے۔
جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کی طویل جدو جہدنے ہمیں اتحادکادرس دیاہے، پارٹی کےتمام کارکن اور رہنمامتحدہیں، ہمارا مقصد متحد ہوکر وزیراعظم کی کرپشن کوبےنقاب کرناہے۔
۩
جبکہ دوسری جانب شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آج ایک نئےدورکاآغازہونےوالاہے، تحریک انصاف نے نامزدگیوں کی روایت کو توڑا ہے، ہمارا رہنما، نصب العین اور منزل ایک ہے۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں آج پاکستان تحریک انصاف اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے، جلسے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آمد کے منتظر ہیں۔
عمران خان اپنی رہائشگاہ بنی گالا سے جلسے میں شرکت کیلئے رونہ ہوچکے ہیں۔ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے، قوم کو بتانے لگا ہوں کہ کرپشن کنگز کو برداشت نہیں کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکمرانوں کو لوٹنے کا موقع دو جمہوریت محفوظ رہتی ہے ، جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالو تو جمہوریت ڈی ریل ہونے کا واویلا کرتے ہیں۔