• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 سال سے ہاتھ پاؤں کے ناخن نہ کاٹنے والی خاتون

امریکا سے تعلق رکھنے والی لوئس ہولس کو ناخن بڑھانے کا اتنا شوق تھا کہ ان کا نام دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے والی خاتون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وئس ہولس نے 1982 سے اپنے ہاتھ پاؤں کے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے اور جب سے اب تک انہوں نے اپنے پاؤں کے ناخن نہیں کاٹے۔

1991 میں جب امریکی خاتون کے دونوں پاؤں کے ناخن کی لمبائی کی پیمائش کی گئی تو وہ کُل ملا کر 220.8 سینٹی میٹر بنی۔

پاؤں کے ناخن اتنے لمبے ہونے کی وجہ سے امریکی خاتون بہت کم ہی جوتے پہنتی ہیں اور اگر وہ جوتے پہنتی بھی ہیں تو وہ آگے سے کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور جوتے کا پیندہ (سول) 3 انچ کے قریب ہوتا ہے تا کہ ان کے ناخن ٹوٹنے سے بچ سکیں۔

تازہ ترین