• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمران خان کو عمل درآمد کا چیلنج کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 24 گھنٹے ہوگئے، آپ نےفارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، الیکشن کمیشن میں فوری درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام انتظار کررہے ہیں کہ آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟

‎ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں میڈیا کی کوریج پر عائد پابندی آج ختم کرائیں، آپ کی چوری پر امریکا میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب آن کیمرہ بیان کچھ اور دیتے ہیں اور پیچھے دروازے سے این آر او لے رہے ہیں۔

تازہ ترین