• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کے ٹوئٹر پر چرچے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے روانگی سے قبل جہاں نو منتخب صدر اور اُن کی اہلیہ کو خوش آمدید نہ کہہ کر ایک پرانی روایت توڑ دی ہے وہیں اُنہوں نے ایک پرانی امریکی روایت قائم رکھتے ہوئے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے خط ضرور لکھ کر چھوڑ ا ہے۔

نو منتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پرانی امریکی روایت برقرا رکھتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے جانے سے قبل اُن کے لیے ایک خط لکھ کر چھوڑ گئے ہیں۔

بدھ کی صبح میڈیا سے گفتگو کے دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ خط میں ٹرمپ نے اُن کے لیے کیا لکھا ہے وہ فی الحال یہ نہیں بتائیں گے مگر خط بہت فراخ دلی سے لکھا گیا ہے۔

جیسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں اپنی لااُبالی اور دلچسپ حرکتوں کے سبب سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنتے رہے ہیں وہیں جاتے جاتے بھی میمرز اُن  پر میمز بنا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کے لیے لکھے گئے خط سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میمز کا سیلاب آیا ہوا ہے۔

جس میں میمرز اندازہ لگا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے لیے خط میں کیا پیغام لکھا ہوگا۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں متعدد میمز میں کہا جا رہا ہے کہ ڈولنلڈ ٹرمپ نے لجوبائیڈن کے لیے لکھا ہوگا  کہ ’ تم بھی جانتے ہو کہ الیکشن میں جیتا ہوں،‘ جبکہ کچھ میمز میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ نے جوبائیڈن سے ناراضی کا اظہار کیا ہوگا اور خط میں روتا ہوا چہرہ بنایا ہوگا۔

واضح رہے کہ 78 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالا ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے تھے، وہ ملک کے 45 ویں صدر تھے جن کا دور اختتام کو پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رخصت ہونے والی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو شکریہ کا نوٹ لکھا گیا تھا۔

تازہ ترین