• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں شہید ڈی ایس پی کےنام سے نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح

کوئٹہ میں ڈی ایس پی شہید امیر محمد دستی وحدت کالونی کےنام سے نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے سبزل روڈ پر نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، پولیس اسٹیشن دہشت گردی کےواقعہ میں شہید ڈی ایس پی امیرمحمد کے نام سےمنسوب کیا گیا ہے۔

نئےپولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم اور دیگر حکام شریک ہوئے ، تقریب میں شہید ڈی ایس پی امیر محمد دستی کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں شہید ڈی ایس پی امیر محمد دستی کے2 بیٹے پولیس وردی میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی امیر محمد دستی 8اپریل 2013ء کو دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہوئے تھے۔

ْ

تازہ ترین