• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک رواں سال سسٹم میں 9 سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ کرے گی، موسم گرما کی نسبت لوڈشیڈنگ کم ہوگی

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک رواں سال گرمیوں سے پہلے اپنے سسٹم میں 9 سو میگا واٹ بجلی کا اضافہ کر دے گا جس سے گزشتہ سال کے موسم گرما کی نسبت لوڈشیڈنگ کم ہوگی.65کروڑ ڈالرلاگت کے نئے 900میگا واٹ کے بن قاسم پاور اسٹیشن III کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے 450میگا واٹ کا پہلا یونٹ موسم گرما سے قبل مارچ اپریل میں بجلی کی پیداوارشروع کر دے گا جبکہ 450 میگا واٹ کے دوسرے یونٹ کی تکمیل بھی رواں سال اگست تک ہوجائے گی اس کے علاوہ جامشورو-کے ڈی اے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی اور NKI کراس ٹرپنگ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اپریل 2021ء سے 450میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی یہ تفصیلات چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک سید مونس عبداللہ علوی نے بدھ کو ایک پرس بریفنگ میں بتائیں اس موقع پر چیف فنانس آفیسرمحمدعامر غازیانی اور ڈپٹی چیف جنریشن اینڈٹرانسمیشن آفیسرعباس حسین بھی موجود تھے سید مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی 107 سالہ تاریخ میں 9 سو میگا واٹ کا پاور پلانٹ کبھی نہیں لگا آرایل این جی سے چلنے والا یہ پاور پلانٹ طویل عرصے تک کراچی کی بجلی کی طلب کو پورا کرے گا اور شہر کے ساتھ صنعتوں کو بھی بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا تاکہ وہ قومی معیشت کیلیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرسکیں یہ پروجیکٹ ملک کے پاور سیکٹر میں سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری ہے نیشنل گرڈ سے موجودہ 650MW فراہمی کے علاوہ نیشنل گرڈ سے 1400MW اضافی بجلی کی خریداری مختلف مراحل میں کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں 450MW بجلی کی فراہمی، جامشورو-کے ڈی اے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی اور NKI کراس ٹرپنگ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اپریل 2021ء سے شروع ہو جائے گی انہوں نے بتایا کہ 2023 تک 95 فی صد کراچی لوڈشیڈنگ فری ہو گا رواں سال موسم گرما میں پیک ڈیمانڈ39سو میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ موسم گرما کی کی نسبت ڈھائی سے تین سو میگا واٹ زیادہ ہو گی اس وقت شہر میں ڈیمانڈ 17 سے 18 سو میگاواٹ ہےایک سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ گزشتہ مون سون بارشوں کے دوران 95 فی صد ہلاکتیں گھروں کے اندر کرنٹ لگنے سے ہوئیں ہم نے شہر میں موجود اپنے ایک لاکھ 78 ہزار پول کو چیک کیا جو محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ رواں سال لوڈشیڈنگ کم ہوگی نقصان سے محفوظ اور کم نقصان والے علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنی ٰ ہونگےان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بن قاسم پاور اسٹیشن I پر موجود پرانے اور غیر موثر بجلی گھروں میں سے ایسے یونٹوں کو بتدریج بند کردیں جنہیں کام کرتے ہوئے 30 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے بن قاسم پاور اسٹیشن III کے باعث حکومت کے لیے درآمدی اخراجات کم ہو جائیں گے جبکہ صارفین کو باکفایت بجلی دستیاب ہوگی اور فرنیس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے مقابلے میں کاربن فٹ پرنٹ بھی بہت کم رہ جائے گا بی کیو پی ایس - III کے لیے 150mmcfd گیس کی فراہمی کی غرض سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کے ساتھ معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے جبکہ ایس ایس جی سی کے ساتھ گیس سیلز ایگریمنٹ (GSA) کے حوالے سے اقدامات بھی ناگزیر ہیں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (CCoE) کے ماضی میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے علاوہ ازیں نیشنل گرڈ میں دستیاب اضافی بجلی کے پیش نظر کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے مزید 1,400MW بجلی حاصل کرے گا۔

تازہ ترین