• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو گیس وبجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شفقت لانگو

کوئٹہ ( پ ر)سلیکٹڈ صوبائی حکومت عوام کو گیس کے بعد بجلی بھی مہیا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔قلات و منگچر کے عوام کے لئے گیس تو پہلے سے ہی ناپید تھی مگر اب بجلی صرف ایک گھنٹہ دے کرعوام اور زمینداروں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ٹکری شفقت اللہ لانگو سے منگچر کے معروف زمیندار و بزرگ شخصیت حاجی محمد حسین لانگو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔ وفد میں حاجی نور احمد لانگو میر، بنگل خان میر یحییٰلانگو ،میر امیر حمزہ ، میر جنید بغدادی اور دیگر شامل تھے ۔ وفد سے بات چیت میں اس سرد ترین موسم میں گیس پریشر کا نہ ہونا اور بجلی کی 23گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جیسے ناروا حربوں کے حوالے سے اپنے خدشات اور حکمرانوں کی بے بسی و نااہلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی قلات و منگچر کے عوام ایک بار پھر لکڑیاں جلانے اور ایل این جی کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سلیکٹڈصوبائی حکومت بلوچستان کے غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ترقیاتی منصوبے تو جیسے حکمرانوں کی ڈکشنری سے نکال دئیے گئے ہوں . تعلیم اور صحت کے شعبے مکمل نظر انداز ہیں۔ ایرانی تیل سے وابستہ غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ تاہم روزگار کے حوالے سے اقرباء پروری اور ملازمتوں کی خرید و فروخت عروج پر ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی گیس و بجلی کے حوالے سے محکمے کے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی۔
تازہ ترین