آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی پروپگینڈا بے نقاب ہونے کے بعد ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم کے ممبران مستعفی


پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد اب جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم کے بورڈ ممبران مستعفی ہوگئے۔

برسلز میں قائم ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا۔

یورپی ڈس انفولیب کے انکشافات کے مطابق جعلی تھنک ٹینک سیڈف 2011ء میں بنایا گیا تھا۔


سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھی۔

اس تھنک ٹینک کا تعلق نریندر مودی سے براہِ راست منسلک سراواستو گروپ سے ہے۔

سیڈف عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے تنقیدی پروگرامز کے لیے لابنگ کرتا رہا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید