• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدثر نذر کا ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے پہلی بار باقاعدہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدثر نذر ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ وہ نیشنل سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیڈمی سے متعلق ای سی بی کا آئی سی سی اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ ہے، مدثر نذر معاہدے کے تحت آئی سی سی اکیڈمی میں بھی معاونت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مدثر نذر کا ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ 3 برس کا معاہدہ ہوا ہے۔

مدثر نذر 4 سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر رہے۔

تازہ ترین