• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریوں کا آغاز

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا، اسپن کا جادو سیکھانے کے لیے ثقلین مشتاق اور لمبی اننگز کھیلنے کیلئے یونس خان کے ساتھ محمد یوسف بھی متحرک نظر آئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا، جس میں کھلاڑیوں نے سب سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی پھر فیلڈنگ اور کیچز پکڑنے کا سیشن ہوا، اس کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹس کا رخ کیا۔

ایک جانب بیٹسمینوں کو محمد یوسف اور یونس خان ٹپس دیتے رہے تو دوسری جانب ثقلین مشتاق اسپنرز کے ساتھ جڑ گئے۔

گراؤنڈ کے وسط میں کھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ ٹریننگ کی جس میں ممکنہ بیٹنگ پارٹنرز نے ایک ساتھ پریکٹس کی۔

وقار یونس یونس خان اور مصباح الحق نے وکٹ کا معائنہ بھی کیا جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

ادھر جنوبی افریقا ٹیم نے کراچی جیمخانہ میں انٹرااسکواڈ میچ کی بجائے سینیاریو بیسڈ ’مڈل ٹریننگ‘ کو ترجیح دی۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر محمد وسیم جمعہ کی شام کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد 20 رکنی اسکواڈ کو کم کرکے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کریں گے۔

تازہ ترین