• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاف ڈوپلیسی پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے

یوں تو جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل تجربے کار بیٹسمین فاف ڈوپلیسی تیسری بار پاکستان کا دورہ کررہے ہیں لیکن وہ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، یہ ان کے کیرئیر کا 68واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

فاف ڈوپلیسی 2017 میں پاکستان آئے جو ان کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا، اس وقت وہ آئی سی سی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور آئے تھے۔

پھر دوسری بار گزشتہ سال پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان کا رخ کیا۔


26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جہاں فاف ڈوپلیسی کے ٹیسٹ کیرئیر کا 68واں میچ ہوگا تو وہیں یہ 36 سالہ بیٹسمین کا پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف اب تک سات ٹیسٹ میچز میں 27.33 کی اوسط سے 246 رنز بناچکے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ یہاں وکٹیں فلیٹ ہیں، لہٰذا یہاں ہم بلے بازوں کے لیے رنز بنانے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔

تازہ ترین