• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں قبضہ گروپ ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ ہوجاتا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قبضہ گروپ موجود ہیں، یہاں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے ہوجاتے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قبضہ گروپ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات لانی ہوں گی، جرائم کی ایک وجہ فوجداری نظام انصاف کا بروقت کام نہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں خواتین کو وراثت میں جائیداد مل جاتی ہے، دیہی علاقوں میں نہیں ملتی۔

انھوں نے کہا کہ نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجرا کا نظام بنا کر اہم قدم اٹھایا ہے۔

تازہ ترین