امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔
کراچی میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری گردن پر آئی ایم ایف کا ہاتھ ہے اور حکومت کہتی ہے درآمد کم ہورہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کون سی معاشی پالیسی ہے، ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت ساڑھے نو سو روز میں کراچی سے کچرا نہیں اٹھاسکی وہ کرپشن کیسے ختم کرے گی؟ معیشت کیسے بہتر کرسکے گی؟