• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیح مردم شماری کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحیح مردم شُماری کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔کراچی سندھ کی آبادی کا 55 فیصد ہے، اور سندھ کے خزانے کا 90فیصد حصہ کراچی کا ہے۔ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ مردم شُماری صحیح ہو تو سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی سے بنے گا اور پیپلز پارٹی کا سورج سندھ میں بھی ہمیشہ کے لیے غروب ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی درست مردم شُماری نہیں ہونے دےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین