کراچی (جنگ نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید مسلسل وارننگ دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ایجنڈے پر چلنا مولانا فضل الرحمان کی سیاست لے ڈوبے گا۔ اس معاملے پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ ”انگریزی نہیں آتی تو کچھ نہیں آتا“ اسلام آباد ہوٹل والی ویڈیو ہم سب کا مذاق اُڑا رہی ہے۔ ذرا گریبان میں تو جھانکیں۔ خیبر پختونخوا میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے نئے قوانین لیکن اُن پر عملدرآمد کی گارنٹی کون دے گا؟۔ ناکے پر نہ رُکنے کی سزا موت۔ ایک اور شہری پولیس کی بھینٹ چڑھ گیا، سلسلہ کہاں ختم ہوگا۔ اور جنوبی افریقا کے خلاف بھی پاکستان کا تکیہ صرف بابر اعظم پر، کپتان پر ذمہ داری کچھ زیادہ ہی ڈال دی گئی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔