• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1853سے بڑھ کر 1870ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 342روپے کے اضافے سے 97ہزار 222 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1300روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔

تازہ ترین