اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال جمعرات کو سابق وزیر داخلہ اور سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمٰن ملک کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین نیب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور کچھ وقت سوگوار خاندان کے ساتھ گزارا دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبروجمیل عطاکرے۔